پی ٹی آئی کےنوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پرشک وشبہات برقرار

0

وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا پنجاب حکومت کا فیصلہ احسن قدم ہےتاہم اگلے مرحلے میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا تعین کرنا ہو گا
فواد چودھری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جن پر ضمانت دی گئی جعلسازی سے تیار کرائی گئیں تھیں۔ جعلسازی ثابت ہونے پر جعلسازوں کا بھی سراغ لگا نا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنا یا جائے۔
گزشتہ برس20 نومبرسے نواز شریف ضمانت ملنے پرعلاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں ۔تاہم ابھی تک انکی صحتیابی اور وطن واپسی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے،ادھر پنجاب حکومت نے نوازشریف بورڈ اورکمیٹی کو مطلوبہ رپورٹس نہ ملنے پر سابق وزیر اعظم کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: