پی ٹی آئی ملک سے کرپشن،مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کررہی ہے،گورنر پنجاب

0

لاہور میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں،انصاف ٹائیگرز فورس کے جوان انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں،حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں،اپوزیشن صبر کے ساتھ عام انتخابات کا انتظار کرے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ عام انتخابات میں کیے گئے وعدوں کو انشاء اللہ پورا کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر ان کے مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے،ہم ملک سے کرپشن،مہنگائی اور دیگر مسائل مائنس کر رہے ہیں،مشکل حالات میں وفاقی اور صوبائی حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا ہے،اپوزیشن کو ہر معاملے میں روڑے اٹکانے کی عادت ختم کرنی چاہیے۔
اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری سرورکا کہنا تھا کہ صوبے میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا۔مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران ہمارے پاس نہیں آئے تھے بلکہ ہم ان کے پاس گئے تھے۔ وہ ہمارے اتحادی ہیں اور اتحادیوں کی بات سننا، ان کے مشورے پر عمل کرنا کسی بھی اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔‘

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: