پی ٹی آئی حکومت کیلئے بری خبر

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی دعوت پر جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ان سے ملاقات کی ،جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ن لیگ کے راجا ظفر الحق، احسن اقبال ، مریم اور نگزیب اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،جے یو آئی کے اکرم خان درانی اور مولانا امجد خان شریک تھے۔ملاقات میں وفاقی حکومت کے خلاف اسلام آباد لاک ڈاؤن کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد ن لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال اور جے یو آئی کے اکرم خان درانی نے میڈیا سے گفتگو کی۔احسن اقبال نے کہا کہ 30 ستمبر کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا جس میں جے یو آئی (ف) کو بھی آ کر ہماری جماعت کو اعتماد میں لینے کی دعوت دی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ تمام افواہیں دم توڑ گئیں اور ہم اکھٹے مل کر آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے اس کے علاوہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس بھی جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.