پی اے سی رکن بننے کیلئے شیخ رشید کو گرین سگنل

0

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز وزیر قانون کو خط لکھ کر قانونی رائے مانگی تھی کہ کیا وہ بطور وفاقی وزیر کے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے مستقل رکن بن سکتے ہیں یا نہیں۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو خط کے جواب میں قانونی رائے دے دی ہے۔ اپنے جوابی خط میں بیرسٹر فروغ نسیم نے واضح کیا ہے کہ قانون کے تحت کوئی بھی وفاقی وزیر پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رکن بن سکتا ہے، رولز میں وفاقی وزیر کے رکن پی اے سی بننے پر کوئی پابندی نہیں۔ یاد رہے کہ شیخ رشید ماضی میں بھی متعدد مرتبہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: