پی ایس ایل5 کی کہکشاں پوری آب وتاب کے ساتھ جاری

0
پاکستان سپر فائیو میں مسلسل ناکامیوں کے بعد کم بیک کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کا نمبر ٹو پشاور زلمی سے آج ٹاکرا ہوگا۔ایونٹ کا 24 واں میچ شام سات بجے شروع ہو گا،میچ قذافی سٹیڈٰیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
اتوار کے میچ کو فن ڈے بنانے والے لاہور قلندرز نے پوائنٹ ٹیبل پر بھی ہلچل مچا دی،پانچویں پوزیشن سنبھال لی۔ قلندرز کو ہوم گراؤنڈ اور اپنے کراؤڈ کا مان بھی ہے
طوفان برپا کر دینے والے بین ڈنک ایک مرتبہ پھر توجہ کا مرکز ہوں گے۔جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم کو فاتحانہ ٹریک پر رہنے کی امید ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو بھی کامیابی کا جنون ہے،کپتان وہاب ریاض کو سنچری میکر کامران اکمل اور تجربہ کار شعیب ملک پر ناز ہے
دونوں اِن فارم ٹیموں،جیت کے ہدف اور پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کرنے کے مشن نے مقابلوں کو مزید دلچسپ بنا دیا،کرکٹ دیوانوں کو بڑا مقابلہ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے،سبھی آج کےمیچ کیلئے بے قرار ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: