پی ایس ایل5میں پشاور کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک اور شکست

0
پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ بارش سے متاثر ہونے کے باعث میچ 15 ،15 اوورز تک محدود کردیا گیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی،راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 170 رنز بنائے۔ ۔زلمی کی جانب سےامام الحق نے کامران اکمل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تو نسیم شاہ نے انہیں پہلے ہی اوور میں خوب پریشان کیا تاہم شین واٹسن نے امام کا کیچ چھوڑ کر انہیں ایک موقع دیا جس سے وہ فائدہ نہ اٹھاسکے اور اگلے ہی اوور میں 7 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔کامران اکمل نے چوتھے اوور میں محمد حسنین کو لگاتار 2 چھکے جڑے لیکن تیسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے وہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔حیدر علی 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بین کٹنگ اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جوابی بیٹنگ میں شین واٹسن اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔ شین واٹسن نے 19، احمد شہزاد نے 10، بین کٹنگ نے 17، محمد نواز نے 18، سرفراز احمد نے ایک رنز بنای
احمد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتام تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز اسکور کرسکی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: