پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز مقابلے

0

پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ فائیو کا 26 واں اور اہم میچ آج کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
لاہور میں ہونے والے گذشتہ میچ میں قلندرز نے بین ڈنک کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کراچی کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کراچی کنگزکےکپتان عماد وسیم کاکہنا ہے کہ لاہور قلندرز سے جیتنے کیلئے صرف بین ڈنک ہی نہیں، دیگر کھلاڑیوں کےخلاف بھی پلاننگ کرنا ہوگی۔ لاہور قلندرز کے پاس کرس لین بھی ہے، حفیظ بھی ہے، فخر بھی اور سمت پٹیل بھی کوئی بھی چل گیا تو حریف ٹیم کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے۔
گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر منسوخ ہوگیا تھا۔
میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: