پی ایس ایل کیلئے انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لاہور میں 22 مارچ کو ہونے والے فائنل کی فاتح ٹیم کو ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کے ہمراہ پانچ لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم بھی ملے گی جب کہ پی ایس ایل فائیو کی رنراپ ٹیم دو لاکھ امریکی ڈالرز کی رقم وصول کرے گی۔
اس کے علاوہ 32 روزہ ایونٹ کے دوران ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ ایونٹ میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر میچ کا بہترین کھلاڑی ساڑھے 4 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم وصول کرے گا۔
80 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بلے باز، بہترین باؤلر اور سپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں برابر تقسیم ہوگی۔
باقی ماندہ انعامی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، بہترین رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والےکھلاڑیوں کے لیے مقررہ انعامات کی مد میں تقسیم کی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: