پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے میں صرف3 دن باقی

0

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن بیس فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دنیائے کرکٹ کے آسمان پر جگمگانے والے ستارے اس لیگ کے دوران پاکستانی میدانوں کو روشن کرنے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن گزشتہ روز کراچی پہنچے،آسٹریلین آل راؤنڈر کا شانداراستقبال کیا گیا۔ شین واٹسن کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔اس سے قبل کوئٹہ کے فواد احمد،بین کٹنگ اور تائمل ملز بھی کراچی پہنچے
کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز،چیڈوک والٹن، مچل مک کلینگن،کیمرون ڈیلپورٹ اور اسسٹنٹ کوچ جوہان بوئیٹا بھی کراچی پہنچ چکے ہیں
اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈین ویلاس نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔
۔پشاور زلمی کے لیام پلنکٹ اور ملتان سلطانز کے رائلی روسو نے بھی اپنی ٹیم کو جوائن کرلیا
پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،بیس فروری سے شروع والے ٹورنامنٹ کے تمام چونتیس میچز ملک کے چار مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: