پی ایس ایل فائیو پہلا مرحلہ مکمل،دوسرا کل سے شروع ہوگا

0

پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا جس میں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سرفہرست ہے، وفاقی دارالحکومت کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس وقت کوئٹہ اور اسلام آباد یونایئٹڈ کے برابر ہیں۔۔ دونوں ٹیموں نے تین تین میچوں میں سے دو دو میچ جیتے اور ایک ایک ہارا۔۔ تاہم شاداب الیون بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہے جبکہ سرفراز الیون دوسرے نمبر پر ہے۔
تیسرے نمبر پر پشاور زلمی ہے جس نے دو میچز کھیلے ایک جیتا اور ایک ہارا جبکہ ملتان سلطان نے بھی اپنے دو مقابلوں میں سے ایک میں کامیابی سمیٹی اور ایک میں شکست اس کا مقدر بنی۔
پانچویں نمبر پر کراچی کنگز ہے جس نے دو میچ کھیلے ایک جیتا اور ایک ہارا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت چھٹے اور آخری نمبر پر موجود ہے کیونکہ اس نے اب تک دو میچ کھیلے اور دونوں میں ہی اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایونٹ کے دوران بلے بازوں میں لیگ کی پہلی سنچری داغنے والے کامران اکمل انفرادی ٹوٹل کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، ان کے دو میچز میں 144 رنز ہیں جبکہ ہائی سکور کیٹیگری میں بھی وہ 101 رنز کی انفرادی بڑی اننگز کے ساتھ نمبر ون ہیں۔
دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ ہیں جنہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔
بولنگ کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین نے 7 شکار کیے اور وہ سب پر چھائے ہوئے ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 25 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: