پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کو ایک اور شکست

0

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کولن منرو اور لوک رانچی نے زبردست آغاز فراہم کیا اور پہلے دس اوورز کے دوران وکٹ کے چاروں اطراف شاندار سٹروکس کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بس کر دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اس بار بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 5 گیندوں پر 7 رنز بنا کر محمد فیضان کا شکار بن گئے۔ اوپنر کولن منرو نے شاندار 87 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 198 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے اننگز کا آغاز سلمان بٹ نے کیا۔ لاہور قلندرز کی طرف سے سلمان ارشاد، محمد فیضان اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز198 رنز کے تعاقب میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایونٹ میں لاہور قلندر کی یہ چوتھی شکست ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: