پی ایس ایل سیزن5″خدشات اور تحفظات”کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020ء کے انعقاد میں 4 ماہ باقی ہیں، 20فروری سے 22 مارچ تک کھیلی جانے والی لیگ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی پی سی بی نے لیگ کے کچھ میچز کراچی ، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے، البتہ ابھی اس بارے میں “اگر مگر” کے کئی سوالات موجود ہیں
دوسری طرف لیگ کے حوالے سے بورڈ کا فرنچائز کے تحفظات کے تناظر میں غیر سنجیدہ رویہ ان دنوں موضوع بحث بنا ہوا ہے، فرنچائزز اور چیئر مین پی سی بی 5مئی اور پھر 5جولائی کو اگرچہ ملاقات کر چکے ہیں ۔ لیکن دونوں فریقین کے مابین حالات اب بھی جوں کے توں دکھائی دے رہے ہیں
پی سی بی زرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز نے اب تک ہر سیزن سے قبل جمع کروائی جانے والی بینک گارنٹی جمع نہیں کروائی، جبکہ فرنچائزز کا موقف ہے کہ پی ایس ایل 2019ء کو ختم ہوئے 6 ماہ ہونے کو ہیں اور اب تک بورڈ نے ان کے ساتھ منافع کی رقم کو تقسیم نہیں کیا اور نہ ہی پی سی بی کی طرف سے کوئی واضع موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.