پی آئی سی حملہ کیس

0

انسداد دہشتگردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے حسان نیازی سمیت 10وکلا کی عبوری ضمانتوں میں 20جنوری تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے ملزمان کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لئے پولیس کے پاس پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 15 جنوری تک ضمانت میں توسیع کی تھی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: