پیپلزپارٹی آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منا رہی ہے

0

پیپلزپارٹی آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منا رہی ہے، پارٹی اعلامیے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہرے نہیں ہوں گے۔
یوم سیاہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سابق صدر مملکت و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے اصولوں قائم ہے۔ کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، تعظیم کرنا تمام اداروں کا آئینی فرض ہے۔ 18ویں ترمیم سےچھیڑ چھاڑکا مطلب وفاق پر حملہ ہوگا،
اس حوالے سے اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کہ5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سب سے شرمناک اور تاریک ترین دن ہے اور موجودہ کٹھ پتلی حکومت اس جرم کی انتہا ہے، لیکن اب پاکستان میں یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہونے والا ہے کیونکہ موجودہ کٹھ پتلی کی طرح ہر غاصب حکمران کو اس آفاقی حقیقت کی سمجھ اور ادراک نہیں ہوتا

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: