پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس!!!

0

لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں حاضری لگوائی تاہم ایم این اے خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج نے خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی حاضری کے بارے استفسار کیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ قیصر امین بٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نےامین بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب عدالت نے عزیز بھٹی ٹاؤن سے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں24 فروری تک توسیع کر دی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: