!!!پیراگون سکینڈل کیس

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت سپیشل پراسکیوٹر نیب علی سلطان ٹیپو نے بریت کی درخواست پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔
خواجہ برادران نے فرد جرم عائد کئے جانے کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں اور موقف اختیار کیا کہ پیرا گون ریفرنس بے بنیاد اور جھوٹا بنایا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر خلاف قانون فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ خواجہ برادران نے استدعا کی ہے کہ فرد جرم عائد کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے۔
عدالت نے خواجہ برادران کی درخواستوں پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.