پہلے "کیارا "نے تباہی مچائی، رہی سہی کسر” ڈینس” نے مٹائی

0

سمندری طوفان ڈینس نے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم کر دیاجبکہ ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی طوفانی ہواؤں نے ہر شے کو تہس نہس کر دیا۔ تیز بارشوں کے باعث دریا بپھر گئے اور سیلابی پانی ملحقہ علاقوں میں داخل ہو گیا۔ جنوبی ویلز میں خوفناک سیلابی ریلا کئی گاڑیوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ سڑکیں ندی نالوں میں بدل چکی ہیں۔
طوفان میں دو شہری جاں بحق ہوئے، ایک نوجوان کینٹ کےعلاقے میں جبکہ دوسرا ساؤتھ ویلز میں ہلاک ہوا،طوفانی ہوا کےباعث سینکڑوں پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ برٹش ایئر ویز اورایزی جیٹ نے طوفان کے پیش نظر اپنے تمام طیارے میدان میں کھڑے کردیئےاس کے علاوہ ٹرین سروس بھی شدید متاثر ہے۔
دوسری جانب سمندری طوفان ڈینس برطانیہ میں تباہی مچاتا فرانس اور جرمنی تک پہنچ گیا،،فرانس کے شمال مغربی علاقے میں145 کلومیٹرکی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے بجلی کی نظام درہم برہم کردیا اور60 ہزار سے زائد افرادبجلی سے محروم ہوگئے اس کے علاوہ ریلوں کی آمدورفت پر بھی اثر پڑا ہے اور سڑکیں بند کردی گئیں۔
ادھرجرمنی میں تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 9 افراد زخمی ہو گئے، شمالی یورپ میں بعض مقامات سیلاب جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جبکہ محکمہ موسمیات نےآئندہ ہفتے مزیدبارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: