پہلےٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی میزبان ٹیم کو پہلا دھچکا

0

تیزی سے رنز بنانے کے حوالےسے انگلش اوپنر جیسن روئے ان فٹ ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے ۔ ترجمان انگلینڈ ایند ویلز کرکٹ بورڈ کےمطابق مانچسٹر میں ٹریننگ کے دوران جیسن روئے انجری کا شکارہوِئے تھےلیکن وہ اب تک مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکےجس کے باعث وہ اب تینوں میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایان مورگن نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم کی کارکردگی کا گراف اس فارمیٹ میں ماضی کی نسبت اب کافی بہتر ہے
مورگن کا کہنا تھا پاکستانی ٹیم کے پاس بابر اعظم جیسے دوسرے بہترین بلے باز ہیں تو ہمارا کمبی نیشن بھی زبردست ہے تاہم جیسن روئے کی کمی محسوس ہوگی ۔ اس لئے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد اب وائٹ بال کرکٹ میں بھی کامیابی کے ساتھ اختتام کرنے کی کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: