پہلی بار سابق صدر،دوسابق وزرائےاعظم سمیت درجنوں سیاستدان جیل میں عید گزاریں گے

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اگرچہ سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو ” نواب محمد احمد خان قتل کیس ” جبکہ میاں محمد نواز شریف “طیارہ سازش کیس” میں گرفتاری کے باعث عید کے تہوار جیل میں گزار چکے ہیں تاہم ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک ہی دور حکومت میں ایک سابق صدر اور دو سابق وزرائے اعظم سمیت درجن بھر سیاست دانوں و سابق وزراء نے عید کا تہوار جیل میں گزارا ہوتحریک انصاف کےدور اقتدار میں منفرد ریکارڈ بننے جارہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق صدر آصف علی زرداری ،دو سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے درجن بھر سیاست دان و سابق وزراء اتنی بڑی تعداد میں جیل میں عید گزاریں گے
جیل میں جن سیاستدانوں کی عید گزرے گی ان میں حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق،رانا ثناء اللہ،مفتاح اسماعیل،آغا سراج درانی اور خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا چکا ہے جبکہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز بھی نیب کی حراست میں ہیں ۔ تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی پابند سلاسل ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.