پٹرول،بجلی،ڈالرمہنگا،اب ہے گیس کی باری

مہنگائی میں پسے عوام ہوجائیں تیار،تبدیلی سرکارکے راج میں غریبوں کی دہائی،مہنگائی کاخاتمہ کرنے والے مہنگائی کاطوفان لے آئے،مہنگائی میں پسے عوام پرگیس بم گرانے کی تیاری، ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 144 فیصد سوئی سدرن کمپنی نے گیس کی قیمت میں 30 فیصد اضافے کی درخواست کی تھی۔ دونوں کمپنیوں کی درخواستوں پر پشاور، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں عوامی سماعت ہوئی۔
اوگرا ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 47 فیصد جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر گیس کی اوسط قیمت میں 28 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم گیس کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.