پُرکشش اورخوبصورت ترین شخصیات میں4 پاکستانی بھی شامل

0

دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان،ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا۔پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایما واٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز،زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان اورعمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: