پُراسرارگمشدگی کے بعد پُراسرار واپسی

گزشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے سندھ کے سیکریٹری برائے انسانی حقوق بدر جمیل میندھرو رات گئے پی ای سی ایچ ایس میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے، اُن کی اہلیہ نے خود پولیس کو فون کر کے گھر واپسی کی اطلاع دی۔ اہل خانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی سیکریٹری کی حالت بہتر نہیں ہے اس لیے وہ پولیس افسران سے ملاقات نہیں کرسکتے۔
بدر جمیل کو اپنے ہمراہ کون لے گیا تھا اس کا تاحال پتہ نہیں لگ سکا، پولیس حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم جمیل میندھرو سے معاملے کی تحقیقات کرےگی جس کےبعد واضح ہوسکےگا کہ وہ اتنےگھنٹوں تک کہاں لاپتہ تھے۔
بدر جمیل ایک روز قبل ڈرائیور کے ہمراہ اپنے گھر سے نکلے اور لاپتہ ہوگئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 3ضلعوں کے ایس ایس پیز کو ان کی تلاش کاحکم دیا تھا لاپتہ ہونے کےبعد اُن کی آخری لوکیشن ضلع سینٹرل میں آئی تھی۔بدرجمیل میندھرو کے خلاف کروڑوں روپے کی خورد برد پر محکمہ اینٹی کرپشن مقدمہ بھی درج کرچکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.