پولیو وائرس سے نجات ۔۔۔۔۔ پاکستان کی بڑی جیت

0
ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر 5 روزہ پولیو مہم کے دوران شہر شہر جا کر تین کروڑ 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےاور نیک مقصد کیلئے 2 لاکھ 65 ہزار پولیو ورکرز حکومت کا ہاتھ بٹارہے ہیں ۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح شمالی وزیر ستان میں بھی پولیو مہم جاری ہے اور پولیو حکام کے مطابق 900 پولیو ٹیمیں گاؤں گاؤں جا کر ایک لاکھ تیرہ ہزار سات سو تینتیس بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،،دوسری جانب چند ایسے دیہات ہیں جنہوں نے باہمی تنازعات اور حکومت سے مطالبات تسلیم نہ ہونے کے باعث پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے،،اس پر ڈی ایچ او ڈاکڑ حمید اللہ کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیےعمائدین کے جرگے تشکیل دیے گئے ہیں
دوسری جانب معاون خصوصی ظفر مرزا نے عوام سے پولیو مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچے مستقبل کا سرمایہ ہیں،،حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پر عزم ہےتاہم پولیو کی یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر جیتی نہیں جا سکتی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: