پوری دنیا کرونا وائرس کی لپیٹ میں

0

انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے،کووِیڈ نائنٹین کی عالمی وبا نے 212 ممالک کو لپیٹ میں لے کر 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد کو نگل لیا ہے،جب کہ وائرس سے ایک کروڑ17لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ وائرس سے اب تک 57 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔امریکا میں کرونا سے ایک لاکھ 32 ہزارسے زائد اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں کروناوائرس سے 65 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے،16لاکھ سے زائد مریض ہسپتالوں میں یر علاج ہیں،روس میں اب تک کرونا سے10 ہزارسے زائد اموات ہوئیں جبکہ 6لاکھ 87ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت میں عالمی وباء سے20ہزارسے زائد افراد لقمہ اجل بنے اور اب تک 7لاکھ20ہزارسے زائد لوگ وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
سپین میں کرونا وائرس سے28ہزار سے زائد اموات ہوئیں جبکہ اب تک 2لاکھ98ہزار سے زائد مریض ہیں۔پیرو میں کورونا وائرس سے10ہزار سے زائد لوگ جان سے چلے گئے اور 3 لاکھ5ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہیں ۔ چلی میں کرونا وائرس سے6ہزارسے زائد افراد موت کئے منہ میں چلے گئے جبکہ 2لاکھ98ہزارسے زائد متاثرہ مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: