پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن سکینڈل

0

نیب لاہور نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر تعلیم رانا مشہود کو ذاتی حیثیت میں 22اگست کی صبح گیارہ بجے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے ۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود اس سے قبل رواں ماہ کی 8 تاریخ کو نیب میں پیش ہوئے تھے اور انہوں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے تھے لیکن وہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے جس کی بنا پر رانا مشہود کو 22 اگست کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو رانا مشہود کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کروڑوں روپے کے کرپشن سیکنڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے رانا مشہود کا نام بلیک لسٹ میں شامل کررکھا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: