پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں نجکاری کا آرڈیننس نافذ

0

آرڈیننس کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کا نظام پرائیویٹ ہسپتالوں پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کے سپرد ہو گا اور بورڈ آف گورنرز پرائیویٹ افراد پر مشتمل ہوگا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف کا سرکاری ملازمت کا درجہ ختم کر دیا گیا ہے۔
بورڈ آف گورنرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں مفت علاج کی فراہمی یا اس سلسلے کو بند کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، مالی اور انتظامی انتظامات بھی بورڈ آف گورنرز دیکھیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے اس آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق آرڈیننس عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: