پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، حبس میں کمی آگئی

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی انٹری ہوگئی، آسمان سے برستی بوندوں نے موسم کا مزا دوبالا کردیا۔ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے موسم کو حسین بنایا، حبس میں بھی کمی آگئی۔ لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور ڈسکہ میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔اسلام آباد میں بھی آسمان پر بادل چھائے اور پھر خوب برسے، ڈیرہ غازی خان، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم ابر آلود رہے گا، بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.