پنجاب کابینہ کا اجلاس: بلدیاتی نظام کے مسودہ قانون کی منظوری

صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب کابینہ کی میٹنگ ہر 15 دن بعد ہوا کرے گی،رمضان پیکج میں سب سے زیادہ ریلیف دیں گے، رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے سستے بازار لگانے سے متعلق معاملہ زیر غور آیا اور 309 بازار پورے صوبے میں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے اور اشیائے خوردو نوش مارکیٹ میں 15 روپے تک سستی ملیں گی تاکہ لوگوں کو سحر و افطار میں صحت مند غذائیں حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ آئے، تھرمو پاور پرائیویٹ لیمیٹد کیلئے 10 ارب فنڈ کی منظوری دی گئی، ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمانی علاقہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے، پنجاب اینیمل ہیلتھ بل کی منظوری دی گئی ہے، واٹر ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی ہے جس کے چیئرمین وزیراعلیٰ ہوں گے۔جبکہ طالب رضوی کو بینک آف پنجاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا پنجاب سیل ٹیکس کے سروسز ایکٹ میں کچھ تبدیلی کی گئی ہے،عوام کو ریلیف دینے کیلئے انڈسٹریز اور حکومت ایک پیج پر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.