پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات،7 جاں بحق،18 زخمی

Traffic Accidents In Punjab

پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے،،،ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں سرگودھا روڈ پر خانقاں ڈوگراں سے فاروق آباد جانے والے رکشے کو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار آئل ٹینکر نے ٹکر مار دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں رکشے میں سوار میاں بیوی سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا۔ ایک دوسرے حادثے میں ساہیوال کے قریب چیچہ وطنی بائی پاس پر ایک مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.