پنجاب میں رواں سال ڈینگی کےکل 3 ہزار377 مریض سامنے آئے

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی سے متعلق ایک سال کی تفصیلات جاری کردیں،،سالانہ ڈینگی تفصیلات میں اسلام آباد کا ڈیٹا شامل نہیں۔ اسلام آباد کو پنجاب کے ڈیلی ڈینگی تفصیل سے علیحدہ کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے کل 3377 مریض سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں ڈینگی کے 199 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹے میں پنجاب کے مختلف ہسپتالوں سے 119 مریض ڈسچارج کیے گئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ڈینگی کے 6 مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کی سالانہ ڈینگی رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 نئے مریض، راولپنڈی میں 148 ، منڈی بہاوالدین 06 مریض سامنے آئے جبکہ گوجرانوالہ سے 04,مظفر گڑھ 03, سرگودھا 03 اور گجرات سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،،،
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے 27 ستمبر تک ڈینگی سے 8 اموات ہوئیں،وفات پانے والے 8 افراد کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔گزشتہ روز ڈینگی لاروا کی موجودگی اور غفلت پر 76 مقدمات بھی درج کیے گئے، 17 افراد کو گرفتار 740 افراد کو انتباہ کیا گیا جبکہ 9 مقامات کو سیل بھی کردیا گیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.