پنجاب میں جولائی کےوسط سےانسداد پولیومہم شروع کرنےکافیصلہ

0

پنجاب انتظامیہ نے صوبے میں دوبارہ پولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ کرلیا ہے، پولیو مہم کو دوبارہ شروع کرنے کے ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت مکمل ہوگئی، مشاورت میں تمام حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب کےسیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیپٹن(ر) محمد عثمان کےمطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر انسداد پولیو مہم عارضی طور پر معطل تھی تاہم پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایس او پیز کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور مہم کے دوران کرونا ایس اوپیز پرعمل کیا جائے گا،کیپٹن(ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اب قلیل مدتی اورطویل مدتی جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا ہے،مہم کےآغاز سے قبل پولیو ورکرز کی ٹریننگ کروائی جائے گی،ان کامزید کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ دیر بند رکھنے کے متحمل نہیں ہوسکتے،یہ مہم ہماری نسل کے محفوظ مستقبل کی ضامن ہے
رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 51 ہوچکی ہے جن میں سے 20 صوبہ خیبر پختونخواہ، 17 سندھ اور 12 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب سے 2 پولیو کیسز سامنے آئے،پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 146 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: