پنجاب میں آٹا بحران سے متعلق ہوش ربا انکشاف

0

آٹا بحران سے متعلق محکمہ خوراک پنجاب کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گندم اور آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافہ کرنے میں204 فلور ملز ملوث نکلیں،،جن میں بیشتر افراد کا تعلق با اثر سیاسی و حکومتی شخصیات کے ساتھ بھی ہے۔
محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملز کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا ہے۔ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور سے جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی ہے۔تاہم 28 ملز کے لائنس معطل جبکہ 176 کا کوٹہ معطل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی، آٹے کی تیاری اور مارکیٹ میں بھیجے گئے آٹے کی مقدار کو مانیٹر کرنے کیلئے نگرانی کا منصوبہ بنا لیا۔ فلور لیجر مینجمنٹ سسٹم سافٹ ویئرکا لاہور میں آغاز کر دیا گیا ۔ اگلے ماہ کے اختتام تک پنجاب بھر میں یہ سافٹ وئیر نافذ کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: