پنجاب دھند کی لپیٹ میں،لاہور سے پنڈی بھٹیاں،فیصل آباد تک موٹروے بند

smok in punjab

0

ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی چادر نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور اور اس کے مضافات میں ہر چیز دھند میں لپٹی نظر آئی،لاہور دیپالپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، قومی شاہراہوں پر حدنگاہ انتہائی کم رہی۔ ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسوال میں بھی حدنگاہ 100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔
لاہور سے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹروے بند رہی، چونیاں منچن آباد، قصور اور گردونواح میں بھی حد نگاہ صفر رہی، موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے بیشتر علاقوں میں بارش اور ملک کے بلائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنائی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: