پنجاب حکومت کے نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس پر اعتراضات

0

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے سینئر ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ایک خط کے ذریعے کسی بھی مریض کی صحت کو جانچنا ممکن نہیں، خط کے مندرجات کے ثبوت ساتھ لف ہی نہیں کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب پہلے ہی تازہ رپورٹس پر بھی تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔ حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل اور ٹیسٹ رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکمران ایک بیمار والد کو بیٹی سے دور رکھ کر اذیت دینا چاہتے ہیں، ہر بیٹی کا قانونی اور فطری حق ہے کہ والد کی تیمارداری کر سکے، مریم نواز کو پہلے بھی تب گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے والد سے ملنے گئیں، حکومتی کردار کی پستی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا مریم نواز کی درخواست ضمانت پرعدالتی فیصلہ قبول کریں گے، حکومت کی کم ظرفی مریم نواز کو باہر جانے سے روک رہی ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: