پنجاب حکومت نےکرونا سےجاں بحق افراد کی تدفین کےایس اوپیزمیں نرمی کردی

0

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت انسداد کرونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کےایس او پیزپرنظرثانی کی منظوری دی گئی،ایس او پیزمیں نرمی کےتحت ورثا غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہوں سکیں گےجبکہ ورثا میت کا منہ بھی دیکھ سکیں گےالبتہ میت کوچھونےیا چومنےکی اجازت نہیں ہوگی
کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سےسیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنےنوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کےمطابق کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی میت کوغسل دیا جا سکے گا،لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دیں گی،،ورثاء بھی مکمل حفاظتی لباس پہن کرغسل دینے میں شامل ہو سکیں گے،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرکمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کرونا سےجاں بحق ہونے والوں کےجنازہ میں بھی ورثاء، عزیز، رشتہ دار شامل ہو سکیں گے،میت کی تدفین کے لیے تابوت کی لازمی شرط بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ میت کا فاصلےسےآخری دیدارکرنے کی اجازت بھی ہوگی
دوسری جانب وزیراعلیٰ نےایکٹمرا انجیکشن اوردیگرضروری ادویات ذخیرہ کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم بھی دیا،عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ضروری ادویات ذخیرہ کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی،وزیراعلیٰ نےمزید کہا کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پرکرونا ٹیسٹوں کی استعداد 12 ہزارہو گئی ہےجبکہ تین روزمیں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: