پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔لاہور وزیرآباد، شیخوپورہ اور سانگلہ ہل، پھالیہ، بھلوال، چنیوٹ مرید کے،گجرات اور گردونواح میں بارش سےخنکی میں اضافہ ہوگیا ۔
ادھر ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور بڑی تعداد میں منچلےموسم کا مزہ اٹھانے کیلئے مری پہنچ گئےجس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں
سکردو، ناران، شوگران میں برفباری سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، شگر میں ایک فٹ تک برف پڑی، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہوئی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.