پنجاب اسمبلی میں بہاولپور صوبے کے مطالبے کی قرارداد جمع

مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے۔ مسلم لیگ ن قومی اسمبلی میں بھی جنوبی پنجاب صوبے اور بہاولپور صوبے کے بل جمع کرا چکی ہے، حکومت نئے صوبوں کے قیام میں سنجیدہ ہے تو بہاولپور صوبے کو بھی تسلیم کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے وسائل اور اختیارات برابری کی سطح پر تقسیم ہوں گے، جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ بہاولپور کے عوام کا بھی دیرینہ مسئلہ حل ہونا چاہیے، الیکشن سے قبل حکومتی جماعت نے نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا وعدہ وفا کیا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.