پشاورمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گزشتہ رات ایک گھر پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اضافی نفری طلب کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 17گھنٹے جاری رہا۔کارروائی میں پولیس سمیت پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا، آپریشن کے دوران اے ایس آئی قمر عالم شہید اورایک افسراورجوان زخمی ہوئےجبکہ 5دہشتگردوں کوٹھکانے لگایاگیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقےمیں محصور افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ فائرنگ کے دوران ایک خاتون معمولی زخمی ہوئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے بھی آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔دوسری جانب دہشتگردوں نےاپنے زیراستعمال گھر میں موجود ایک موٹرسائیکل میں دھماکہ خیزمواد نصب کررکھاتھا،جسےڈی فیوزکرتے ہوئےعمارت دھماکے سےگرگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں دہشت گرد موجود تھے وہ ایک ماہ قبل ہی کرایہ پر لیا گیا تھا جس کا مالک بیرون ملک ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.