پرویز مشرف کا وزیراعظم کی حمایت کا اعلان

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے كہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے مل كر پاكستان كو لوٹا ہے،ان لوگوں كے ہوتے ہوئے پاكستان كا اللہ ہی حافظ ہے،دونوں پارٹیوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیں،،،ایک کے بعد دوسری پارٹی اپنی باری پوری کرتی ہیں،،،ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں كے مقابلے میں تیسری قوت كی ضرورت تھی جو عمران خان كی شكل میں سامنے آ چكی ہے اور عمران خان نے عام انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں كو شكست دی ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف کا یہ بھی كہنا تھا کہ وہ پاكستان كی خاطر عمران خان اور اس كی پارٹی كو سپورٹ كر رہے ہیں،ملک میں ہروقت افواہیں پھیلائی جاتی ہیں،10سال سے ملک کو دیکھ رہاہوں،پاکستان کی حالت دیکھ کررونا آتاہے۔وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان كےخلاف تمام مقدمات جعلی ہیں اورجلد پاكستان آكرمقدمات كا سامنا كریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.