پرویزمشرف کی التواء کی درخواست منظور

0

بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، ملزم پرویز مشرف تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے۔پرویزمشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ پرویزمشرف نے پاکستان آنا تھا، لیکن علالت کے باعث نہیں آسکے، وہ پاکستان نہ آ سکنے پر شرمندہ اور معذرت خواہ ہیں، دو برس کے دوران وہ 40 مرتبہ اسپتال داخل ہوئے ہیں۔وکیل کا کہنا تھاکہ میں اپنےموکل کی معاونت کے بغیرعدالت کے سوالات کا جواب نہیں دے سکتا، پرویزمشرف سے ملنے گیا اور ان کے ساتھ تین دن تک رہا، ان کی جسمانی حالت دیکھ کرحیران رہ گیا، وہ چل پھر نہیں سکتے اور بول بھی نہیں پا رہے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ان کا سفر کرنا محفوظ نہیں ہوگا۔وکیل نے استدعا کی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے مشرف کو پیش ہونے کا ایک موقع دیا جائے اور علالت کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ استغاثہ نے کیس ملتوی کرنے کی درخواست پر اعتراض کیا تو جسٹس طاہرہ صفدر نے اسستفسار کیا کہ التواء کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ بھی لگائی گئی ہے۔ عدالت نے التواء کی درخواست منظور کرتے ہوئےپرویزمشرف بریت کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا، مقدمے کی سماعت 12 جون کو ہوگی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: