پختونخوا میں ضم ہونے والے فاٹا کیلئے تاریخی دن

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کیلئے بڑادن،قبائلیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے 7قبائلی اضلاع کی 16صوبائی نشستوں پرہونے والے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہے گا۔16 نشستوں پر 281 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں 202 آزاد امیدوار ہیں۔وفاق اور صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے ہر حلقے سے اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 15، اے این پی کے 14، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے13،13 ، مسلم لیگ نون کے 5 اور قومی وطن پارٹی کے3 امیدوار انتخابی معرکہ لڑرہے ہیں،2 خواتین امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی ناہید آفریدی اور پی کے 108 پر جماعت اسلامی کی ملاسہ بی بی قسمت آزما رہی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئےزبردست انتظامات کئے گئے ہیں، بیلٹ باکس کڑی نگرانی میں پولنگ سٹیشنوں پرپہنچائے گئے،کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورتحال سےبچنے کیلئے انتظامیہ نے فول پروف سیکیورٹی کاانتظام کیا ہے اورپولنگ سٹیشنوں میں غیرمتعلقہ افراد کاداخلہ مکمل طور پر بند ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.