پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیوں نہیں دی؟؟؟

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر پنجاب حکومت اور ن لیگ میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی،،، جس کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی چھوڑنے کافیصلہ کیا ہے،،، اسکے علاوہ لیگی ارکان قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی چھوڑ دیں گے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلے کی توثیق کے لئے جمعرات کو پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی سے توثیق کے بعد جمعہ کو کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ لیگی ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر بھی مسلم لیگ ن میں غصہ پایا جاتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.