پاک فوج کی بہادرخاتون افسر کے چرچے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے عالمی امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والے’یو این پیس کیپنگ‘ آفیشل اکاؤنٹ نے میجر فوزیہ پروین کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا۔
ٹوئٹ میں انہوں نےاقوام متحدہ کی نیلی ٹوپی پہنے، پاک فوج کی وردی میں ملبوس ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھامے اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس کھڑی میجر فوزیہ کی تصویر شیئر کی۔میجر فوزیہ کی یہ تصویر قبرص کے گشت زون کے وقت کی ہے جب وہ بفرزون میں روٹین کی پیٹرولنگ پر تھیں۔
اقوام متحدہ کے مشن میں پاکستان ایک طویل ترین خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ بین الاقوامی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سے بڑی تعداد میں فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے دسمبر 2018ء میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا۔ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے۔ اقوام متحدہ کی کل فوج 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.