پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی کیساتھ جاری

وطن عزیز کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے پاک فوج کا آپریشن ردالفساد کامیابی کیساتھ جاری ہے۔۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام کے علاقے برکلے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
کارروائی میں آئی ای ڈی بنانے کی دستاویز، ایم ایس جی، دستی بم، میگزین اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ واضح رہے کہ آپریشن ردالفساد 2017 میں شروع کیا گیا جس کے تحت وزیرستان سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی گئی اور یہ آپریشن تاحال جاری ہے
دوسری جانب بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ایف سی بلوچستان نے بھی قلعہ سیف اللہ اورکاہان میں کارروائی کرتے ہوئے ایس ایم جی، دستی بم، میگزین مواصلاتی آلات اوربم بنانے سے متعلق لٹریچربرآمد کیا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.