پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Postings And Transfers In Pakistan Army

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کورکمانڈر لاہور لگایا گیا ۔کور کمانڈر لاہور تعینات کیے جانے سے پہلے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات تھے، انہیں گزشتہ سال ستمبر میں کور کمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ لگایا گیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.