پاک بھارت کشیدگی میں کمی،معاملات معمول پرآنے لگے

پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس سروس معمول کے مطابق چلنا شروع ہو گئی لیکن دونوں ممالک کے باسی تاحال انجانے خوف کا شکار ہیں جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس شدید خسارے کا شکار ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان ہر پیر اور جمعرات کو چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس آج معمول کے مطابق صبح 8 بجے لاہور ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی تاہم 650 مسافروں کی گنجائش کے باوجود ٹرین میں صرف 65 مسافر سوار تھےدوسری جانب لاہور سے دہلی کیلئے روانہ ہونے والی دوستی بس میں بھی گنجائش سے بہت کم مسافر سوار تھے اور 45 نشستوں کی بس میں صرف 12 مسافر بھارت روانہ ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.