پاک بھارت سرحدوں،مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ

0

مودی سرکار نے پورے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 144لگادی۔ جلسے، جلوس اور ریلیوں پرپابندی جبکہ سری نگر میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کرتے ہوئے موبائل،انٹرنیٹ اورٹی وی نشریات معطل کر دی ہیں۔ سابق وزراء اعلیٰ عمرعبداللہ، محبوبہ مفتی اورنیشنل کانفرنس کے سربراہ سجاد لون گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے ہیں۔ تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے پاکستان اوربھارت سے کہاہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔ عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجارک کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرحالیہ دنوں میں فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ مبصر گروپ نے صورتحال سے متعلق رپورٹ دی ہے۔ دونوں ممالک تحمل کامظاہرہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: