پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے دورہ بھارت کو پاک بھارت بیک ڈور ڈپلومیسی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔۔ رمیش کمار دو روز سے بھارت میں تھے انہیں بھارتی حکومت نے کمبھ میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی اس دورے کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی وزیر خارجہ سشما سوراج اور سابق آرمی چیف وی کے سنگھ سے ملاقاتیں کیںوطن واپسی پر رمیش کمار نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام دیا اور یقین دلایا ہے کہ پاکستان پلوامہ حملے میں کسی طور پر ملوث نہیں۔ رمیش کمار نے پورے اعتماد سے کہا کہ آئندہ دنوں میں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے مثبت پیغام آئے گا۔ رمیش کمارکا کہنا تھاکہ امن تب قائم ہوگا جب پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے پر اعتماد ہوگا،،، ان کا کہنا تھا کہ دونوں قومیں تنازعات کا حل اور امن چاہتی ہیں اورخوش قسمتی سے دونوں طرف سے امن کا پیغام دیا گیاہے،،،تاہم دونوں ملکوں کی جانب سے سخت بیانات دیئے گئے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.