پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ ملائیشیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران امیر البحر نے ملائیشین نیول چیف اور وزیردفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ملاقاتوں میں سربراہان نے پاکستان نیوی اور ملائیشین نیوی کے مابین بحری مشقوں کے انعقاداور تربیتی پروگرامز کے تبادلوں پر زور دیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل سکیورٹی کے ضمن میں پاک بحریہ کی کاوشوں خصوصاً ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔ نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی امن مشقوں میں شرکت کرنے پر ملائیشین نیول چیف اور وزیردفاع کا شکریہ ادا کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملائیشیا کے نیول چیف اور وزیردفاع نے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کی تشکیل کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.