پاکستان کے کئی شہروں میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے

زلزلے نے چھٹی کے روز بھی چھٹی نہ کی اور مسلسل دوسرے روز بھی ملک کے متعدد علاقے زلزلے سے لرز آٹھے،،، آج صبح سویرے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،پشاور،نیلم،آزادکشمیر،دیامر،چلاس، استور اورسکردو سمیت کئی شہروں میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کئےگئے
زلزلے کی تھرتھراہٹ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
زلزلہ کوہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی شدت 4اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 15کلومیٹرتھی اور زلزلےکامرکزچلاس سے 58کلومیٹرجنوب مشرق کاعلاقہ تھا
گزشتہ روز جہلم، سوہاوہ ،دینہ اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے شدیدجھٹکےمحسوس کئےگئےجس کی شدت3.1ریکارڈکی گئی ہے ،، گہرائی12کلومیٹر جبکہ زلزلے کامرکزجہلم سے20 کلومیٹر دور جنوب کی جانب تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.